اسلام آباد( طاہر خلیل)2024میں 371226 شکایات موصول، 223171کے فیصلے کئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا کستان کے وفاقی محتسب کو دنیا بھر کے محتسبین میں بہت پذ یر ائی حا صل ہو رہی ہے پا کستان کے وفاقی محتسب کو دنیا بھر کے محتسبین میں بہت پذ یر ائی حا صل ہو رہی ہے، اب تک سال 2024ء ایک اہم سال تھا، کیو نکہ اس سال دو لا کھ 26ہزار371شکایات میں سے 223171 شکا یات کے فیصلے کئے گئے، تو قع ہے کہ اس سال یہ تعداد اڑ ھا ئی لا کھ سے بڑ ھ جا ئے گی کیو نکہ 15 ستمبر2025ء تک رواں سال کے دوران شکا یات کی تعداد 180,000 سے تجا وز کر چکی جبکہ 176,828 شکا یات کے فیصلے کئے جا چکے ۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں میڈ یا کے نما ئند وں کے ساتھ ایک ملا قا ت کے دوران کیا۔