• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی اگست 2025، پاک سعودی عرب دو طرفہ تجارت میں کمی کا انکشاف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سعودی عرب کے لیےرواں مالی سال کے آغاز میں پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں کمی کا ا نکشاف ہوا ہے۔  رواں مالی سال کےپہلے2ماہ  سعودی عرب کیلئے پاکستانی برآمدات میں11فیصد،درآمدات میں 16 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی،اگست 2025میں  پاکستانی برآمدات 10کروڑ 20لاکھ ڈالر ،گذشتہ سال برآمدات11کروڑ50لاکھ ڈالر تھیں، اگست 2025میں سعودی عرب کےلیے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔گذشتہ ماہ سالانہ بنیادپرسعودی عرب سےپاکستان کی درآمدات میں8 فیصدکمی ہوئی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال کےپہلے2ماہ میں سعودی عرب کےلیےپاکستانی برآمدات میں11فیصدکی کمی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید