اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان کی آئی ٹی کیبرآمدات رواں مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ (جولائی تا اگست) میں 18 فیصد اضافہ کے ساتھ 691 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے ، جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 107 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال انہی مہینوں میں 584ملین ڈالر تھیں،اگست 2025میں ٹیکنالوجی برآمدات 337ملین ڈالر رہیں جو سال بہ سال بنیاد پر 13 فیصد زیادہ ہیں تاہم جولائی کے مقابلے میں ان میں 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اگست میں آئی ٹی شعبے کا حصہ ملک کی مجموعی سروسز برآمدات میں 50فیصد رہا۔