• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کےقرضےملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئے-رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں تین سو پچاس ارب روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، وفاقی حکومت کےقرضے بڑھ کرجولائی 2025میں ریکارڈ 78ہزار238 ارب روپے ہوگئے-جولائی 2024میں وفا قی حکومت کے قرضے 69ہزار623ارب روپے تھے۔جولائی دو ہزار پچیس تک کےایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں آٹھ ہزارچھ سو پندرہ ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی2025تک کےوفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹاجاری کردیا-
اہم خبریں سے مزید