• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور کاکا سمیت 15 ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری

کراچی (محمد منصف) سابق ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر عرف منظور کاکا سمیت 15ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے امیگریشن حکام کو لکھے گئے نیب کے خط کو کالعدم قرار دے دیا۔ قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر عرف منظور کاکا سمیت دیگر 15 ملزمان کے خلاف ریفرنس نمبر 14/2019 جس کے مطابق ملزمان نے کراچی میں سرکاری زمین کو ایک نجی کمپنی کو فروخت کی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو تین ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔ بعد ازاں مذکورہ ر یفرنس بے نامی اکاؤنٹس ریفرنسز کے ساتھ ہی کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیئے گیا تھا جو تاحال اسلام آباد کی نیب کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
اہم خبریں سے مزید