اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)معلوم ہوا ہےکہ پاکستان پوسٹ حکام کی کوششیں رنگ لائیں ،یکم ستمبر سے معطل بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل17دن بعد بحال ہو گئی،تمام ڈاک کلوزڈ ٹرانزٹ سروس تحت قومی ائیر لائن ذریعے دوحہ جائے گی ،قطر پوسٹ اسے متعلقہ ممالک کو بھجوائے گی۔ یہ ڈاک نجی ائرلائن کے ذریعے بحرین کے راستے دنیا بھر کے ان ممالک کو بھیجی جا رہی تھی جہاں قو می ایئر لائن کا روٹ نہیں۔ ڈاک ترسیل میں طویل تعطل کی وجہ 25 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہےجو پوسٹ آفس نے نجی ایئر لائن کو ادا نہیں کئے ۔