ریاض/ اسلام آباد (جنگ نیوز) پاک سعودی دفاعی معاہدہ وہ دھارا ہے جس نے خطے کی ارضیاتی سیاست کو نئی شکل دی ہے۔ اس معاہدے سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ دوحہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی ساکھ پر خلیجی اور عرب ممالک کا اعتبار اٹھ گیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ انہیں شاہی پروٹوکول ملا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد عثمان سلمان نے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب معاہدہ دہائیوں سے اتحادی ممالک کے درمیان تشکیل کی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو8دہائیوں پر محیط ہیں۔