• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔
اہم خبریں سے مزید