پیرس (اے ایف پی)غذائی قلت سے ذیابیطس کی ایک نئی قسم جنم لینے کا انکشاف،دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ افراد ’’ٹائپ 5 ذیابیطس‘‘ میں مبتلا ، زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے بجائے کم خوراک و کم وزن افراد اس کا شکار، انسولین پیداوار کو متاثر کرتا ہے، بھوک و غربت کیخلاف اقدامات، سستی اور غذائیت سے بھرپور خوراک مہیا کرنا ہی بہترین حل ہے۔