اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عارضی طور پر عہدے پر بحال کر دیا اور درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔پی ٹی اے، وفاق ،میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بنچ نے پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے دائر تین انٹرا کورٹ اپیلوں پر ابتدائی سماعت کے بعد سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا۔