• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، مختلف جرائم میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ گئی

کراچی(ثاقب صغیر )سندھ میں مختلف جرائم میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد 48 ہزار سے بڑھ گئی،پولیس کے مطابق رواں برس 15 ہزار سے زائد مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سندھ بھر کے تھانوں میں مختلف جرائم میں ملوث مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تعداد48ہزار161ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق رواں برس9ہزار24اشتہاری ملزمان کا اضافہ ہوا، 6ہزار 847اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،1376اشتہاری ملزمان کو لسٹ سے خارج ہوئے جبکہ66اشتہاری ملزمان ہلاک ہوئے۔اس وقت سندھ میں اشتہاری ملزمان کی تعداد35ہزار 621 ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس 16ہزار 823 مفرور ملزمان کا اضافہ ہوا، 8 ہزار 723 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 14 ہزار 699مفرور ملزمان کو لسٹ سے خارج ہوئے جبکہ 26مفرور ملزمان ہلاک ہوئے۔اس وقت سندھ میں مفرور ملزمان کی تعداد 12 ہزار 540ہے۔پولیس کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر 15ہزار 570مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید