کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی غزہ سٹی کے مرکز میں داخلے کی تیاری،فوج اور ٹینک تعینات کردئیے۔ حملوں میں تیزی، 48فلسطینی شہید، انخلا کا سلسلہ جاری، وحشیانہ بمباری سے لاکھوں افراد شدید خوف و ہراس کا شکار ، شمالی غزہ تیزی سے خالی ہورہا ہے ، خیموں کی بستیاں غائب ہوگئیں۔قحط سے اموات میں اضافہ ، حماس کی عالمی احتجاج کی اپیل، انسانی امداد بیڑے کی حمایت ، اسرائیلی عوام اور الٹرا آرتھوڈوکس کے درمیان تقسیم اور ناراضی زوروں پر، امریکہ میں بھی اسرائیل مخالف رائے میں اضافہ، ٹرمپ نتن یاہو سے ناخوش ہیں۔ اندرونی و بیرونی دباؤ میں اضافہ ہوگیا ،اقوام متحدہ کی نسل کشی رپورٹ پر برطانیہ سمیت عالمی ردعمل،یونرا کا اسرائیل پر گمراہ کن مہم سے مظالم چھپانے کا الزام۔اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے مرکز میں داخل ہونے کی تیاری کرتے ہوئے ٹینک اور فوجی تعینات کر دیے ہیں، جس سے لاکھوں شہری خوف اور محاصرے میں پھنس گئے ہیں۔ یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق غزہ میں گمراہ کن مہم کے ذریعے اسرائیل مظالم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ اب تک 65 ہزار سے141 فلسطینی جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔شمالی غزہ بڑی حد تک خالی ہو چکا ہے اور سیٹلائٹ تصاویر میں خیموں کی بستیاں غائب دکھائی دیتی ہیں۔ فلسطینی شماریاتی بیورو کے مطابق آبادی مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہے۔