کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاک سعودی دفاعی معاہدے اور ملک میں بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری کی اطلاعات پر مارکیٹ میں زبردست سرگرمی، چند اہم سیکٹرز میں خریداری سے کے ایس ای100انڈیکس 1776پوائنٹس کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، 68.45 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 183ارب 59کروڑ 99لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 30.66فیصد زیادہ رہا۔