• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھے کو محنت کش جانور نہیں معاشی اثاثہ مانا جائے، ڈونکی ڈیولپمنٹ فورم

اسلام آباد(جنگ نیوز)جمعرات کو اسلام آباد کے ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں گدھے کے بارے میں اس تصور کو بدلنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی۔ اس تقریب کو ڈونکی ڈیویلپمنٹ فورم کا نام دیا گیا تھا۔ کانفرنس میں چین اور پاکستان کے نمائندوں کی تقاریر اور کاروباری وفود کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ گدھے کو صرف محنت کش جانور نہیں بلکہ ’معاشی اثاثہ‘ مانا جائے۔یہ کانفرنس دراصل پاکستان اور چین کی کمپنیوں، وزارتِ غذائی تحفظ کے حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوش تھی جس کا مقصد گدھوں کی افزائش، بہتر پرورش، بیماریوں سے بچاؤ، خوراک اور پھر انہیں کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
اہم خبریں سے مزید