اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف نے اپنے حامیوں سے 27ستمبر کو گھروں سے نکلنے کا کہہ دیا اسی روز بی جے پی اپنے شہریوں کو مسلمانوں کی بدترین دشمن آر آیس ایس کی صدسالہ سالگرہ کا جشن منانے کے لئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کردی تحریک انصاف اسی روز عام جلسہ بھی کر رہی ہے ،ایک طرف خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تحریک انصاف اپنے ملزموں کو حاضری سے معافی کے لئے عدلیہ سے اپیلیں کر رہی ہے دوسری جانب انہیں گھروں سے نکلنے کی ہدایات جاری کر رہی ہے اور عام جلسے کا اعلان کر رہی ہے،پرامن احتجاج تحریک انصاف کی ڈکشنری میں شامل ہی نہیں وہ دوبارہ نو مئی کرنا چاہتی ہے،بانی تحریک نے چیف جسٹس کو عدلیہ کے خلاف خط لکھ کر انہیں پہنچانے کی بجائے میڈیا کو جاری کر دیا وہ میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں کوئی دوسرا مقصد نہیں ،تحریک انصاف کے بانی آیئنی رٹ درخواست کا کام چیف جسٹس کو چٹھی سے لینا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے 27 ستمبرہفتے کے روز پورے ملک میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اس روز اپنے گھروں سے نکلیں اور بانی تحریک سے یک جہتی کا اظہار کریں اسی روز پشاور میں تحریک انصاف کی طرف سے جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جلسے کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جاری کر رکھا ہے جبکہ شہریوں سےگھروں سے نکلنے کی اپیل ان کی حریف تصور ہونےوالی علیمہ خانم نے جاری کی ہے ان دونوں کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عین اسی روز پورے بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کی بدترین دشمن راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صد سالہ یوم تاسیس پر شہریوں کو گھروں سے نکل کر جشن منانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔