• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، بچوں کے تحفظ، مدارس ریگولیشن و بدسلوکی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) سینیٹ کمیٹی نے بچوں کے تحفظ، مدارس کی ریگولیشن اور بدسلوکی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا، جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے حکام نے مدارس میں بڑھتے ہوئے تشدد، جسمانی سزا، جنسی استحصال کے واقعات اور ان کے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مقصد دینی اداروں کو نشانہ بنانا نہیں، بدسلوکی کا خاتمہ اور موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید