• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی معاہدہ، دیگر ممالک شمولیت کے خواہاں، معاہدہ ایک رات میں طے نہیں ہوا، ڈار، کوئی ذیلی یا خفیہ شرائط نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد/لندن(نیوزرپورٹر/ٹی وی رپورٹ /نیوزڈیسک ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر ممالک کی شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم کچھ ممالک خواہش ضرور رکھتے ہیں‘دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا‘وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں‘ معاہدے کا دائرہ کار دیگر ممالک تک بھی بڑھ سکتا ہے‘ جوہری ہتھیار دفاعی معاہدے کا حصہ نہیں ‘ ادھر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے واضح کیاہے کہ پاک سعودیہ تاریخی معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے‘یہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا‘یہ معاہدہ اہم سنگ میل ہےجوخطے میں امن ‘ سلامتی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادار کرے گا‘ ہمارا جوہری ڈاکٹرائن واضح اورہماری اندرونی دستاویز ہے‘اس کا دیگر ممالک سے کوئی لینا دینا نہیں جبکہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ قطر پرحالیہ حملہ اس معاہدے کی وجہ نہیں ہے‘معاہدے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے ‘ جنگی مشقوں‘تربیت ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی معاونت شامل ہے‘تمام خلیجی ممالک کے ساتھ یہ ایک دفاعی معاہدہ ہے اس کو اس طرح سے دیکھنا چاہیے ۔


اہم خبریں سے مزید