• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی ڈی سی ایل پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے وقت کا تعین کرے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت و ترقی میں ماضی کی غلطیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) سے مطالبہ کیا کہ وہ پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایک واضح وقت کا تعین کرے اور تعمیراتی عمل کے دوران نقصان پہنچنے والے تمام بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی کو یقینی بنائے جمعےکو جاری کیے گئے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ دیگر اداروں کی غفلت اور بدانتظامی کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مسلسل تنقید اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ناگن چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی کے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط منصوبہ بندی اور عدم ہم آہنگی کی وجہ سے عوام کو طویل مدتی خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے،آج بھی یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید