• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم سے پر اسرار طور پر لڑکی اغواء، ایک شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بن قاسم سے پر اسرار طور پر لڑکی اغواءہوگئی ،مکینوں نے لڑکی کے اغوا ءکے الزام میں ایک شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود سے 16 سالہ میرا نامی لڑکی پر پر اسرار طور پر اغوا ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع جبکہ مغویہ کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ علاقہ مکینوں نے لڑکی تلاش کے دوران ساجد نامی شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔
اہم خبریں سے مزید