اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) — فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متعدد اہم انتظامی فیصلے کیے ہیں جن میں افسران کے تبادلے و تعیناتیاں، برطرفی، ڈیپوٹیشن میں توسیع اور پرفارمنس الاؤنس کی منظوری شامل ہے۔ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17تا 19 افسران کے لاہور، سکھر اور سیالکوٹ میں تبادلے و تعیناتیاں کیں۔ محمد علی (بی ایس-19) کو ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او سکھر، غلام مصطفیٰ (بی ایس-19) کو ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او لاہور جبکہ سنوبر اقبال (بی ایس-17) کو اسسٹنٹ کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔