• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنگل ونڈو کمپنی میں کسٹمز افسران کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن نمبر 2184-C-II/ 2025جاری کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کی پاکستان سنگل ونڈو کمپنی (PSW) میں ڈیپوٹیشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ نوید عباس میمن چیف ڈومین آفیسر جبکہ پانچ افسران ڈومین آفیسرز کے طور پر برقرار۔ اسسٹبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر 1/398/2024-E-4 مورخہ 03ستمبر 2025کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ افسران کی تعیناتی ایک سال کے لیے یا باقاعدہ افسر کی دستیابی تک، جو بھی پہلے ہو، معیاری شرائط و ضوابط کے مطابق جاری رہے گی۔ اس فیصلے کے تحت نوید عباس میمن کو چیف ڈومین آفیسر کے طور پر 05 ستمبر 2025سے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عمار احمد میر، محمد عاصم اعوان، عمیر محمود صدیقی، عدنان رفیق اور حافظہ لاریب غفار کو ڈومین آفیسرز کے طور پر 13ستمبر 2025 سے مزید ایک سال کیلئے برقرار رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید