• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کل چین سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری کل چین سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے ،صدر اُرومچی سے کاشغر روانہ ہو گئے، ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سنکیانگ کے نائب گورنر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو رخصت کیا، اس موقع پر چینی اور پاکستانی اہلکار بھی موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری کل 21 ستمبر کو 10 روزہ مکمل کر کے چین سے اسلام آباد واپس آئیں گے، صدر بیجنگ نہیں جائیں گے، ذرائع کے مطابق چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں دورے کا حصہ نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید