• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگرام ایئربیس کا امریکا کے پاس جانا پاکستان کے حق میں نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ افغانستان میں بگرام فوجی ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مثبت پیشرفت سمجھنا چاہیے؟ جواب میں فخر درانی ،مظہر عباس، اعزاز سید اور بینظیر شاہ نے کہا کہ بگرام ایئر بیس کا امریکہ کے پاس چلے جانا پاکستان کے حق میں نہیں،کابل ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے چین ناراض ہو، پاکستان ناپسندیدگی کا اظہار کرے۔ افغانستان نے واضح کیا ہے کہ وہ پورے وسطی ایشیا میں امریکہ کو کوئی ایئر بیس نہیں دینا چاہتا۔
اہم خبریں سے مزید