• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور سابق صدر راولپنڈی بار حسن رضا پاشا کے نجی دفتر پر جمعہ کی شام نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی،  بیرون ملک ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ، نشست پر چار گولیاں لگیں ،وکلاء کی مذمت، فائرنگ ہائی کورٹ بینچ کے عقب میں واقع نجی پلازہ میں کی گئی ، فائرنگ کے وقت شام سات بجے دفتر بند تھا ان کی نششت پر چار گولیاں لگیں، حسن رضا پاشا پاکستان میں موجود نہیں، آج رات بیرون ملک سے واپسی متوقع ہے ، حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام تر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار نے سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ و ممبر پاکستان بار کونسل چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشاہ کے راولپنڈی میں واقعہ دفتر پر شر پسندوں کی طرف سے فائرنگ کی پرزور مذمت کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید