• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا مشن ہمیشہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا رہا، فیصل نیاز ترمذی

دبئی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنی مدت سفارتکاری کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے تجارت اور سیاحت کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا"بطور سفارتکار میرا مشن ہمیشہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا رہا ہے، خاص طور پر تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں، اور مجھے فخر ہے کہ ہم نے ان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اقدامات کئے ۔" سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کیلئے الوداعی تقریب ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام ویسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے ڈاکٹر ظفر طاہر اور ڈاکٹر فاطمہ خالد نے کیا، جنہوں نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی سفارتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید