• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی معاہدہ گیم چینجر، بھارت کیلئے سخت پیغام، احسن اقبال

ٹوکیو(عرفان صدیقی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگا،بھارت کے لیے سخت پیغام  ہے ۔ یہ دفاعی تعاون نہ صرف عسکری سطح پر اہم ہوگا بلکہ اس کے معیشت پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گےانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب اور مقدس مقامات کو اپنی جان سے بڑھ کر عزیز رکھتی ہے اور سعودی عرب کی حفاظت کو دینی فریضہ سمجھتی ہے، اس لیے یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے، جو امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہوگا۔احسن اقبال نے  جنگ سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پوری دنیا کو ایک مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید