اسلام آباد,لاہور (اپنے نامہ نگار سے،آئی این پی )پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون مکمل ختم ہو گیا ، جتنے بھی دریا تھے وہ معمول پر آ چکے ہیں ،سیلاب کی وجہ سے اب تک 123اموات ہوئی ہیں، 25لاکھ 82ہزار ایکڑ زمین متاثر ہوئی ہے ،سیلاب کی وجہ سے اب تک 123اموات ہوئی ہیں، 25لاکھ 82ہزار ایکڑ زمین متاثر ہوئی ہے،ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون 2025ملک کے زیادہ تر حصوں سے اختتام پذیر ہو چکا، آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں کسی خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں، پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک ہی رہے گا، اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں رات کا درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہےجبکہ دن کے اوقات میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم قدرے گرم رہے گا۔