• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے حیدرآباد نے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی حیدرآباد نے نیوز ایجنسی کا نمائندہ بن کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شمس الدین ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کے مطابق شکایت کنندہ عبدالمطلب کے مطابق ملزم نے خود کو نیوز ایجنسی کا نمائندہ ظاہر کر کے اسے ہراساں کیا اور بلیک میلنگ کے ذریعے رقم مانگی۔ملزم نے میرپور خاص روڈ عمرکوٹ کے ایک ریسٹورنٹ سے رقم وصول کرنے کی کوشش بھی کی۔

ملک بھر سے سے مزید