• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے ایک مرتبہ پھر تمام ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور سرکل انچارجز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ انڈر کسٹڈی ملزم چاہے وہ پولیس کسٹڈی میں ہو یا عدالتی کسٹڈی میں ہو، اسے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور سوشل میڈیا کے اینکرز کو کسی بھی صورت نہ ملنے دیا جائے۔ اپنے ارسال کردہ مراسلے میں انہوں نے سپریم کورٹ کا ایک حکم بھی منسلک کیا ہے جو کچھ یوں ہے "کسی بھی تفتیشی افسر یا اتھارٹی کے پولیس اسٹیشن میں زیر کسٹڈی ملزم سے انٹرویو یا بات چیت کرنے کی اجازت دینا قطعی طور پر مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اور وہ پاکستانی قانون سی آر پی سی کے خلاف ہے"۔

ملک بھر سے سے مزید