کراچی( اسٹاف رپورٹر)قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ʼفیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ( ایف سی اے ) سسٹم کی حمایت کرتی ہے تاکہ سسٹم میں انسانی مداخلت کم ہو اور ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔یہ بات انہوں نے چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ، واجد علی کا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ کے موقع پر کہی، چیف کلکٹر نے تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ثاقب مگوں نے مزید کہا کہ اس نظام کے نفاذ میں بعض آپریشنل مسائل اور تاخیر کی وجوہات سامنے آئی ہیں؛ جوکہ ، تجارتی و صنعتی حلقوں میں تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔ لہٰذا، ایف پی سی سی آئی اس بابت ایک جامع اور بامقصد مشاورتی عمل کی تجویز دیتی ہے تاکہ یہ تحفظات مؤثر اور تفصیلی انداز میں پیش کیے جا سکیں۔