• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پرریجنل ٹیکس آفس-1 نے جمعہ کو طارق روڈ پر ایک مشہور بیوٹی سیلون کو سیل کر دیا ۔ یہ کاروائی سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای پی اور زیڈ ای این کے مطابق پی او ایس سسٹم سے منسلک نہ ہونےپر کی گئی ہے۔ آر ٹی او 1 نے مذکورہ سیلون کا ریکارڈ ضبط کر کے مالی نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ آر ٹی او 1 حکام نے واضح کیا ہے کہ ان کی انتظامی حدود میں پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانون کے مطابق کاروائیاں کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید