کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان 19نومبر 2025کو ویمن انٹریپرینورشپ ڈے منائے گا اور اپنے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے ملک بھر میں سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔ مرکزی تقریب اسٹیٹ بینک، کراچی میں منعقد کی جائے گی ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ سال، ویمن انٹرپرینور شپ ڈے نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کیا، جن میں بین الاقوامی اور مقامی شراکت دار ادارے، بینک، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور کامیاب خاتون آجرین (entrepreneurs) شامل تھیں، جہاں سب نے پاکستان کی معیشت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے اسٹیٹ بینک کے عزم کی توثیق کی۔