کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل ٹاون کے چیئر مین ظفر احمد خان نے کہا ہے کہ مختلف یو سیز میں گیس کنکشنزکے باعث کاٹے جانے والی سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر کر دئے گئے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کے کام کی آخری تاریخ30 اکتوبرہےہم نے رواں سال ترقیاتی کاموں کے لئےبجٹ میں ڈھائی ارب روپے مختص کئے ہیںرواں مالی سال کے آخرتک ٹاون میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ہمارا پہلا فوکس پارکس اور سیوریج کی درستی تھی مختلف یوسیز میں ابتک 14 پارکس بنا دیئے ہیں دو اسکولوں اور ایک ڈسپنسری کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔