اسلام آباد( نیو زرپورٹر) ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 80 ٹن امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ(این ڈی ایم اے) کے حوالے کیا گیا۔جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق ویان اینڈ جاز کمپنی کے وفد نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کا استقبال کیا۔