• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی افسران، افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردی ملوث ہیں، فوجی ترجمان

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہبھارتی فوجی افسران، افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردی ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پا کستان میں کسی کو بھی پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ،جہاد کا اعلان صرف ریاست کرے گی ۔ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید