• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ یا دہشت گرد رشتہ دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، حکومت بلوچستان

کراچی (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں حکومت نے کہا ہے کہلاپتہ یا دہشت گرد رشتہ دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی،رشتہداروں کو جائیداد کی ضبطگی، سرکاری نوکریوں سے برطرفی اور ریاستی مراعات سے محرومی جیسے سخت نتائج کا سامنا کریں گے،صوبائیحکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے رشتہدار دہشت گردی میں ملوث پائے گئے اور اہل خانہ نے پہلے سے ان کی گمشدگی یا کسی مسلح گروہ سے وابستگی کی اطلاع نہدی تو خاندان کے افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ایسے رشتہداروں کو جائیداد کی ضبطگی، سرکاری نوکریوں سے برطرفی اور ریاستی مراعات سے محرومی جیسے سخت نتائج کا سامنا کریں گے۔یہ انتباہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے جمعرات کو مقامی اخبارات میں اشتہارات شائع کر کے جاری کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید