اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ، قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نےسیاسی مستقبل پر خدشات ظاہر کر دیے، ان کا کہنا ہے پاکستان کو بحران میں دھکیلنے کے خواہاں پارلیمنٹ اور عدلیہ سے مستفعی ہو جائینگےلیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا،انھوں نے مشورہ دیا کہ بہتر ہے کہ پی ٹی آئی اگر پارلیمنٹ میں بیٹھی ہے تو قائمہ کمیٹیوں میں بھی جمہوری کردار ادا کرے۔جمعہ کو انہوں نے کہا کہ حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ، باہمی مفاد کی خاطرمستعفیٰ ہو جائیں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے الزام لگایا کہ استعفوں کا ہدف پاکستان کو کسی بڑے بحران میں مبتلا کرنا ہے مگر ان کا یہ منصوبہ انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔