کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبوں کی مشاورت سے جامع قومی گندم پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور رانا تنویرکی ملاقات،قومی فوڈ سکیورٹی پالیسی مرتب اور گندم کے کاشتکاروں کیلئے منصفانہ سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی ملاقات میں قومی فوڈ سکیورٹی پالیسی مرتب کرنے اور گندم کے کاشتکاروں کے لیے منصفانہ سپورٹ پرائس مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو اور ہاریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے،وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ سپورٹ پرائس کے بغیر کاشتکار گندم اگانے میں دلچسپی نہیں لیں گے۔