اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)گھریلو توانائی میں اہم پیشرفت، سوغری شمالی کنویں سے گیس پیداوار شروع،اٹک کے سوغری بلاک سے روزانہ 14ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 430بیرل کنڈینسیٹ حاصل، نئی دریافت مارچ 2025 میں سامنے آئی،تیز پیداوار کیلئے8انچ قطر کی 14کلومیٹر پائپ لائن بچھائی گئی۔ پیشرفت او جی ڈی سی ایل کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ، توانائی قلت میں کمی، زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ گھٹے گا۔ پاکستان کی گھریلو توانائی پیداوار میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک کے سوغری نارتھ ویل 1 سے گیس اور کنڈینسیٹ کی کمرشل پیداوار شروع کر دی ہے۔اس سرکاری ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ یہ کنواں روزانہ 14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس (MMSCFD) اور 430 بیرل کنڈینسیٹ پیدا کر رہا ہے۔