• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، 5 ججز کی عدم دستیابی پر کاز لسٹیں منسوخ، مقدمات تاخیر کا شکار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹیں منسوخ کر دی گئیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں بھی ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پہلے ہی سے 19 ستمبر تک رخصت پر ہیں۔ ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث متعدد مقدمات کی سماعتیں مؤخر ہو گئیں۔
اہم خبریں سے مزید