• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ آخری امید ہے دبئی کے حکمران شیخ محمد

دبئی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کو انسانیت کی آخری امید قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کی بقا آئندہ اسی برس کے لیے ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں تحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کو درپیش پیچیدہ عالمی چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو ازسرِنو زندہ کیا جائے تاکہ عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی ہمیشہ برداشت، مکالمے اور پائیدار ترقی پر مبنی رہی ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے دنیا کو یاد دلایا کہا کہ عرب امارات نے انسانی امداد کو اپنا نصب العین بنایا اور انسدادِ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز بیانیے اور انتہا پسندی کے خلاف ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید