اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)جون میں بجلی شعبےکےسرکلرڈیٹ کے اسٹاک کوختم کرنے کے حکومتی منظوری کےبعدجولائی میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافےکاانکشاف ہوا ہے۔ سر کاری ڈیٹا کے مطا بق جون 2025کے مقابلےجولائی 2025 میں پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ47ارب روپےبڑھ گیا ۔جولائی 2025تک پاور سیکٹر کا سرکلرڈیٹ 1661 ارب روپے ہوگیا۔جون2025تک پاور سیکٹرکاسرکلر ڈیٹ1614ارب روپےتھا۔جولائی2024تک پاور سیکٹر کےسرکلر ڈیٹ کاحجم2351ارب روپے تھا۔ جولائی 2025میں پاورسیکٹرکا سرکلرڈیٹ جولائی 2024کےمقابلے 737ارب روپےکم رہا۔ وفاقی کابینہ نےاس سال جون میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے اسٹاک کو بتدریج ختم کرنےسے متعلق اہم منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نےکم ترین شرح پر کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی منظوری دی تھی ۔وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے اسٹاک کوبتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔