اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) PPL بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سکندر علی میمن کو نیا سی ای او/ ایم ڈی تعینات کر دیا ،عمران عباسی نے تین سالہ مدت مکمل کر کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوشی اختیار کر لی۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) مسٹر سکندر علی میمن کو نیا مینیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 19ستمبر 2025کو بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کے مطابق سکندر علی میمن 21 ستمبر 2025 سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کی مدت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو جاتے یا کمپنی مستقل بنیادوں پر کسی ریگولر سی ای او کی تعیناتی نہیں کر لیتی، جو بھی پہلے واقع ہوگا ۔