دبئی ( نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے سفیر کو واپس بلائے جانے کا امکان ہے۔یو اے ای نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے مغربی کنارے کے مجوزہ الحاق منصوبے پریواے ای نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا الحاق سرخ لکیر ہوگا جو ان معاہدوں کو سخت نقصان پہنچائے گا، وہی معاہدے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آئے تھے۔