• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا میڈیا پر وار، تنقید کرنیوالے اداروں کے لائسنس منسوخی کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر وار، تنقید کرنیوال اداروں کے لائسنس منسوخی کا مطالبہ کردیا۔ ڈزنی اور اے بی سی نیٹ ورک خطرے سے دوچار، جِمی کِمّل کا پروگرام غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔ اقدامات آزادی اظہار و جمہوری اقدار کیلئے خطرہ قرار، ڈیموکریٹس کا نو پولیٹیکل انیمیز ایکٹ لانے کا اعلان کردیا۔ برطانیہ کے دورے سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایسے نشریاتی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں جو ’ٹرمپ پر حملہ‘ کریں۔ انہوں نے ریگولیٹری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان میڈیا اداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو ان پر تنقید کرتے ہیں۔ ان کا یہ بیان کامیڈین جِمی کِمّل کے پروگرام کی معطلی کے بعد سامنے آیا، جس میں کِمّل نے قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل پر سیاسی فائدہ اٹھانے کے الزامات پر بات کی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کِمّل کو ’’کل کا احمق‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ چارلی کرک جیسے ’’عظیم شخص‘‘ کے بارے میں ناگوار بات کرنے پر برطرف ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید