• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اپنے وعدے اتحادیوں کیساتھ پورے کرنے کو تیار نہیں ،حسین حقانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہاہے کہ اب تک سعودی عرب نے امریکہ کی طرف دیکھا ہے اب خلیج میں سب کو مایوسی شروع ہوگئی ہے کیوں کہ لگتا یہ ہے کہ ٹرمپ اپنے وعدے اپنے اتحادیوں کے ساتھ پورے کرنے کو تیار نہیں ہیں۔بھارت پر واضح ہوجانا چاہئےکہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی ہے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان معاہدے نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایسے میں اب پاکستان کا کہنا ہے کہ اس میں دیگر خلیجی ممالک بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔ سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب ہمیشہ سے قریب رہے ہیں دفاعی تعلقات بھی ہمارے وسیع رہے ہیں لیکن اب تک سعودی عرب نے امریکہ کی طرف دیکھا ہے اب خلیج میں سب کو مایوسی شروع ہوگئی ہے کیوں کہ لگتا یہ ہے کہ ٹرمپ اپنے وعدے اپنے اتحادیوں کے ساتھ پورے کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید