کابل (جنگ نیوز)افغانستان میں تقریباً آٹھ ماہ تک گرفتار بزرگ برطانوی جوڑے، پیٹر اور باربرا رینالڈزکوطالبان نے رہا کر دیا۔ دونوں افغان شہری بھی ہیں جو دہائیوں سے تعلیمی پروگرام چلاتے رہے، رہائی قطر کی ثالثی اور برطانوی حکومت کے تعاون سے ممکن ہوئی۔ کابل ائیر پورٹ پر گفتگومیں جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم سے بہت اچھا سلوک کیا گیا ،ممکن ہوا تو واپس آ ئیں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے صحت کے خطرات کے پیشِ نظران کی رہائی پر زور دیا گیا تھا۔ جوڑا افغان شہری بھی ہے اور دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے لیے تعلیمی پروگرام چلا رہا تھا۔ طالبان کے مطابق یہ رہائی عدالتی عمل کے بعد عمل میں آئی اور جوڑے کو برطانیہ کے خصوصی نمائندے کے حوالے کیا گیا۔ باربرا نےسرخ دوپٹہ پہنے، اپنے داڑھی والے شوہر کے ساتھ کابل ہوائی اڈے پر کھڑے ہو کر کہا، "ہم سے بہت اچھا سلوک کیا گیا۔