• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلوپطرہ کا مقبرہ ملنے کا امکان، ماہرین ٹاپو سیریس کے قریب غرق شدہ بندرگاہ کے قریب پہنچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) مصر میں ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی ہے، ٹاپو سیریس میگنا کے قریب بحیرۂ روم کی گہرائی میں ایک غرق شدہ بندرگاہ دریافت کی گئی ہے جسے قلوپطرہ کے زمانے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بندرگاہ، بحرِ روم کے قریب، تقریباً 12؍ میٹر کی گہرائی پر ہے، اور اس میں ستون، چمکیلے پتھر کی فرشیں، اینکرس اور امفورا جیسے قدیم برتن شامل ہیں جو قلوپطرہ کے دور کی معلوم ہوتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ماہرِ آثارِ قدیمہ کیتھلین مارٹنیز اور ٹائٹینک دریافت کرنے والے باب بالارڈ کی ٹیم کہتی ہے کہ یہ بندرگاہ قدیم بحری گزر گاہ اور تجارتی راستوں کا مرکز رہا ہوگا، جس کے ذریعے قلوپطرہ کو مرنے کے بعد ٹاپوسیریس میگنا سے ایک زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے بندرگاہ تک پہنچایا گیا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید