قطرکی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مغربی ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قطرنے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنےکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
قطر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے خطے میں پائیدار امن کے حصول کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔