• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرف تنازع، مودی عوام کو غیرملکی مصنوعات استعمال نہ کرنے پر اُکسانے لگے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے تجارتی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی عوام کو غیر ملکی مصنوعات استعمال نہ کرنے پر اُکسانے لگے۔ 

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام غیر ملکی مصنوعات کا استعمال بند کر دیں، عوام غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی مصنوعات کا استعمال کریں تاکہ خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔

امریکا کے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں بنی اشیاء کے استعمال پر زور دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مودی کے حامیوں کی جانب سے امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید